Hadees Pak: Islam
14 Mar 2018 - 21:58 * REHAN DS
Hadess Pak in Urdu
‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے ۔
(سنن نسائی حدیث نمبر ٧٢٥)
0 0 0
Comments 32
Yesterday on 19:13
* REHAN DS
Topic Starter
‏ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:
اسلام کی کون سی حالت افضل ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ ( اللہ کی مخلوق کو ) کھانا کھلاؤ اور سلام کرو، اسے بھی جسے تم پہچانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں پہچانتے۔
(صحیح بخاری ،حدیث نمبر ٦٢٣٦)
0
Yesterday on 19:13
* REHAN DS
Topic Starter
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے ( کسی ظالم کے ) سپرد کرے اور جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور حاجت پوری کرے گا۔“
(بخاری،۶۹۵۱)
0
Yesterday on 19:12
* REHAN DS
Topic Starter
‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
“يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ”
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔
(جامع ترمذی ،۳۵۲۴)
0
12 Oct 2019 - 23:30
* REHAN DS
Topic Starter
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
“جس بندے کے بھی قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے ‘ انہیں ( جہنم کی ) آگ چھوئے؟ ( یہ نا ممکن ہے ) ۔“
(صحیح بخاری،۲۸۱۱)
0
12 Oct 2019 - 23:30
* REHAN DS
Topic Starter
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :-
دو کلمے جو اللہ تعالٰی کو محبوب ہیں، زبان پر ہلکے ہیں، میزان پر بھاری ہیں ـ
" سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ "
(صحیح بخاری، حدیث # ٧٥٦٣)
0
12 Oct 2019 - 23:29
* REHAN DS
Topic Starter
‏نبی کریم ﷺنے فرمایا:
ایک تاجر لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا جب کسی تنگ دست کو دیکھتا تو اپنے نوکروں سے کہہ دیتا کہ اس سے درگزر کر جاؤ۔ شاید کہ اللہ تعالیٰ بھی ہم سے ( آخرت میں ) درگزر فرمائے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ( اس کے مرنے کے بعد ) اس کو بخش دیا۔
(بخاری،۲۰۷۸)
0
12 Oct 2019 - 23:28
* REHAN DS
Topic Starter
2‏ارشاد ربانی ہےکہ تین طرح کےلوگ ایسےہوں گے جن کاقیامت کےدن میں مدعی بنوں گا،ایک وہ شخص جس نےمیرے نام پرعہد کیااور وہ توڑ دیا، وہ شخص جس نےکسی آزاد انسان کو بیچ کراس کی قیمت کھائی اور وہ شخص جس نےکوئی مزدور اجرت پررکھا،اس سے پوری طرح کام لیا،لیکن اس کی مزدوری نہیں دی۔
(بخاری،۲۲۲۷)
0
12 Oct 2019 - 23:28
* REHAN DS
Topic Starter
‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے:
“اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى”
“اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں، تقویٰ کا طلب گار ہوں، پاکدامنی کا خواہشمند ہوں، مالداری اور بے نیازی چاہتا ہوں“۔
( جامع ترمذی،۳۴۸۹)
0
12 Oct 2019 - 23:27
* REHAN DS
Topic Starter
‏سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
مؤمن کی مثال اس گھوڑے کی طرح ہے، جو حلقہ دار رسی کے ساتھ بندھا ہوا ہو، وہ گھومتا ہے، لیکن بالآخر اپنی رسی کی طرف لوٹ آتا ہے، بیشک مؤمن بھول جاتا ہے، لیکن پھر ایمان کی طرف لوٹ آتا ہے
مسند احمد
0
10 Oct 2019 - 23:24
* REHAN DS
Topic Starter
‏حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے بیان کیا کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
کہ جو مصیبت بھی کسی مسلمان کو پہنچتی ہے اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہ کا کفارہ کردیتا ہے (کسی مسلمان کے) ایک کانٹا بھی اگر جسم کے کسی حصہ میں چبھ جائے
صحیح بخاری 5640
0
10 Oct 2019 - 23:23
* REHAN DS
Topic Starter
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جہنم سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی ( مگر ضرور صدقہ کر کے دوزخ کی آگ سے بچنے کی کوشش کرو ) ۔
(صحیح بخاری، ۱۴۱۷)
0
10 Oct 2019 - 12:17
* REHAN DS
Topic Starter
‏آپﷺ نے فرمایا
جو شخص میری امت میں سے چالیس احادیث یاد کر لے وہ قیامت کو اللہ تعالٰی سے فقیہ اور عالم ہوکر ملےگا۔
ابوداؤد
0
1 2 3 >
Online: 1 & 37