Capillary action
Avatar
* Capillary action
31 Dec 2017 - 12:09
ٹشوپیپر کا ایک دلچسپ تجربہ جو ہم اکثر کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
ایک جگہ تھوڑا سا پانی گرائیں اس پانی کے ایک طرف ٹشوپیپر کا ایک کونا رکھ دیں، اس کونے کے علاوہ باقی سارا ٹشوپیپر پانی سے باہر ہوگا۔۔۔۔۔
تھوڑی دیر بعد دیکھیے گا .....
کہ 
ٹشوپیپر کا ایک بڑا حصہ گیلا ہوچکا ہے، خاموشی کے ساتھ پانی ٹشوپیپر میں سرایت کرتا جائے گا۔۔۔..
اور
یہ عمل بہت دلچسپ معلوم ہوتا ہے۔۔...!!
سرایت کرنے کا عمل نہایت خاموشی اور سرعت کے ساتھ نظر آئے گا۔...۔!!
اس عمل کو سائنسی اصطلاح میں Capillary Action کہا جاتا ہے .....!!
یہی حال نیک صحبت یا بری صحبت کا ہے .....!!
آپ تھوڑا وقت گزاریں یا زیادہ وقت، صحبت کے اثرات اسی طرز پر آپ کے قلب پر مرتب ہونگے اور شروع میں آپ کو معلوم بھی نہ ہوپائے گا ۔۔۔۔۔
جتنی زیادہ صحبت، اُتنے زیادہ اثرات ۔۔۔۔۔!!!!
صحبت کے اثرات ازخود سرایت کرتے جائیں گے اس لیے صحبتِ نیک رکھیے اور بری صحبت سے احتراز کیجیے تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخ رو رہیں ۔۔۔۔۔
Previous Next
Views: [5]
Rating: [+1/-0]
0Comments:
No Comments...
Online: 0 & 12