17 : سورة بنی اسراءیل 110
قُلِ ادۡعُوا اللّٰہَ اَوِ ادۡعُوا الرَّحۡمٰنَ ؕ اَیًّامَّا تَدۡعُوۡا فَلَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی ۚ وَ لَا تَجۡہَرۡ بِصَلَاتِکَ وَ لَا تُخَافِتۡ بِہَا وَ ابۡتَغِ بَیۡنَ ذٰلِکَ سَبِیۡلًا ﴿۱۱۰﴾
کہہ دیجئے کہ اللہ کو اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر ، جس نام سے بھی پکارو تمام اچھے نام اسی کے ہیں نہ تو تو اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھ اور نہ بالکل پوشیدہ بلکہ اس کے درمیان کا راستہ تلاش کر لے ۔
بربادی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئےo یہ لوگ جب (دوسرے) لوگوں سے ناپ لیتے ہیں تو (ان سے) پورا لیتے ہیںo اور جب انہیں (خود) ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیںo کیا یہ لوگ اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ وہ (مرنے کے بعد دوبارہ) اٹھائے جائیں گےo
(سورة المطففين 1-4)
بیشک دوزخ ایک گھات ہےoوہ سرکشوں کا ٹھکانا ہےo وہ ختم نہ ہونے والی پے در پے مدتیں اسی میں پڑے رہیں گےoنہ وہ اس میں ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کاoسوائے کھولتے ہوئے گرم پانی اور (دوزخیوں کے زخموں سے) بہتی ہوئی پیپ کےoیہی موافق بدلہ ہےo
(سورة النبأ,21 26)
ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا-نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی-وه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا-اور اس کی بیوی بھی (جائے گی،) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے-اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی-
( سورة المسد )