Blog - Spinal Cord

Spinal Cord



قدرت نے ہماری کمر کی ہڈی اور اعصابی نظام کو زندہ رکھنے کے لیے ھمارے جسم میں خون کی نالیوں کا ایک پیچیدہ جال بچھایا ہوا ہے تاکہ ہڈیاں مضبوط رہیں اور ہم صحیح طرح سے چل پھر سکیں- ہمارے جِسم کی سب سے بڑی شریان، جسے ایورٹا (Aorta) کہتے ہیں، سے خون کی چھوٹی شاخیں نکلتی ہیں- یہ رگیں آگے مزید شاخوں میں تقسیم ہو کر خود ہڈی اور اُس کے اندر موجود حرام مغز (spinal cord) کو خون فراہم کرتی ہیں، جیسے کسی شہر کو بجلی فراہم کرنے کے لیے مین پاور ہاؤس سے تاریں نکل کر گلیوں اور پھر گھروں تک جاتی ہیں، بالکل اسی طرح یہاں خون کی گردش کام کرتی ہے- یہ نظام آکسیجن اور غذائیت پہنچاتا ہے، جس سے ریڑھ کی ہڈی مضبوط رہتی ہے اور پورے جسم میں اعصابی افعال (nerve function) کو سہارا ملتا ہے- خون کی بہترین فراہمی اعصاب (Nerves) کو فعال رکھتی ہے، جس سے ہم چلنے پھرنے اور محسوس کرنے کے قابل ہوتے ہیں- یہ پورا نظام ایک الیکٹرک وائرنگ کی طرح ہے، جسے مسلسل پاور (خون) کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ انسانی جِسم درست طریقے سے کام کر سکے-

Health
Comments 0
No comments yet
Sorry, comments are not available for you
All Blogs
Advertisement

Subscribe to Sindhi Channel YouTube
Watch latest HD Sindhi Content