Topic - Disable PowerShell 2.0 in your PC

Disable PowerShell 2.0 in your PC



اپنے ونڈوز کمپیوٹر سے فوراً یہ پروگرام نکال دیں
اگر آپ کے پاس Windows 10 یا 11 ہے تو اس میں آپ کا سب سے کم استعمال کردہ پروگرام PowerShell تو لازمی ہوگا اور خاص طور پر اس کا Version 2.0، جو کافی پرانا ہو چکا ہے۔ یہ ورژن Hackers کا پسندیدہ ورژن ہے کیونکہ اس کے ذریعے ہیکرز کو Ransomware اٹیک کرنا انتہائی آسان ہوتا ہے۔
" ویسے ransomware حملہ بڑی آرگنائزیشنز پر ہی ہوتا ہے لیکن اگر آپ کا لیپ ٹاپ کسی کمپنی کے نیٹورک کا حصہ ہو تو کمپنی کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے"
اس PowerShell ورژن سے ونڈوز کے کچھ ایسے سکرپٹ execute ہو سکتے ہیں جو آپ کے فائل سسٹم پر آسانی سے قابو پا کر اس کو encrypted بنا سکتے ہیں یعنی ransomware کا محلہ ہوسکتا ہے اور یہ حملہ عموماً fileless مالوئیر (malware) کی صورت میں ہوتا ہے مطلب یہ آپ کی ہارڈ ڈسک میں نہیں جاتا بلکہ RAM میں ہی رہ کر اپنا کام کردیتا ہے۔ ونڈوز 11 میں مائیکروسافٹ نے اگست کی اپڈیٹ میں اس ورژن کو ختم کردیا ہے۔
اپنے کنٹرول پینل میں
Programs and Features
میں جائیں پھر
Turn Windows features on or off
پر کلک کرکے
Windows PowerShell 2.0
کو تلاش کریں اور اس کو Uncheck کرکے اپلائی کردیں۔ بس کام ہوگیا۔۔
اگر آپ نے PowerShell کا استعمال کرنا ہے تو اس کا ورژن 7 موجود ہے وہ آپ الگ سے انسٹال کرسکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے فالو کرنا نہ بھولیں۔
(ثاقب علی)

#Windows10
#Windows11
#WindowsTips
#cybersecurity
#informationsecurity
#astrosaqi
#infosec
#ransomware
#cyberattack

Subsection: Computers Tricks
Section: Tips and Tricks

Topic Files
Last edited Zaheer - 27 Sep 2025, 12:57
Latest Activity: 27 Sep 2025, 12:57
Comments 0
No comments yet
Sorry, comments are not available for you
Back
Advertisement

Download Pi Coin App get 100Pi Coins
Hurry up! This offer available for limited users