نتیجہ پھر وہی ہوگا، سنا ہے سال بدلے گا
پرندے پھر وہی ہونگے ، شکاری جال بدلے گا
بدلناہےتو دن بدلو ، بدلتے کیوں ہو ہندسے کو
مہینے پھر وہی ہونگے، سنا ہے سال بدلے گا
وہی حاکم ، وہی غُربت ..
بتاؤ کتنے سالوں میں ہمـارا حـال بدلے گا ؟
یونہی کچھ فلمیں دیکھ کر خیال آیا کہ:
مستانی، باجی راو کی دوسری بیوی تھی جسے وہ بے تحاشہ چاہتا تھا۔
پدماوتی، راول رتن سنگھ کی دوسری بیوی تھی جس پہ وہ دل و جان سے نثار تھا۔
جودھا، اکبر کی تیسری بیوی تھی جس سے اس کی محبت کے چرچے زبان زد عام تھے۔
ممتاز، شاہ جہاں کی آٹھویں بیوی تھی جس کی محبت میں اس نے تاج محل بنوایا۔
تاریخ شاہد ہے کہ کسی بھی شوہر نے اپنی پہلی بیوی سے دیوانہ وار محبت نہیں کی۔
انتباہ: یہ پوسٹ صرف جنرل نالج کے لیے لگائ گئ ہے۔ گھر میں اس کا تذکرہ کرنے پر ہونے والے نقصانات کےذمہ دار ہم ہرگز نہیں
پاکستانی قوم اور جوتے کی اہمیت
شادی میں - جوتا چھپائ
مسجد میں : جوتا چرائی
مرگی میں :جوتا سنگھائ
جلسوں میں : جوتا پھینکائ
جوتے جوتے پہ لکھا ہے—کھانے والے کا نام
نصرت بھٹو
زولفقار بھٹو کی دوسری بیوی تھی جسے وہ بے تحاشہ چاہتا تھا۔
پدماوتی
رتن سنگھ کی دوسری بیوی تھی جس پہ وہ دل و جان سے نثار تھا۔
جودھا
اکبر کی تیسری بیوی تھی جس سے اس کی محبت کے چرچے زبان زد عام تھے۔
ممتاز
شاہ جہاں کی آٹھویں بیوی تھی جس کی محبت میں اس نے تاج محل بنوایا۔
تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی شوہر نے اپنی پہلی بیوی سے دیوانہ وار محبت نہیں کی۔
یہ صرف جنرل نالج کے لیے ہے۔ گھر میں اس کا تذکرہ کرنے سے گریز کریں۔۔.
مسجد میں جمعہ کی تقریر چل رھی تھی کہ ایک نوجوان نے مجھ سے پُوچھا ، "مسجد کے وائی فائی کا پاسورڈ ھو گا آپ کے پاس؟"
میں نے جھنجھلا کے کہا ، "استغفر اللہ"
نوجوان اپنے اطمینان پر قائم رھتے ھُوئے خاموشی سے دوبارہ اپنے موبائل فون پر متوجہ ھو گیا۔
تھوڑی دیر بعد پھر بولا ، بھائی "استغفر اللہ" سمال لیٹرز میں ھے نا ؟ کچھ کیپیٹل لیٹرز میں تو نہیں ھے؟؟