کہیں پڑھاتھا کہ روشنی غائب ہوتو اندھیرے کوجنم دیتی ہے،
گرمی غائب ہوتو سردی وجود میں آتی ہے۔
کچھ چیزیں اپنا وجود نہ بھی رکھیں تو دوسری چیزوں کی عدم موجودگی انکا وجود بن جاتی ہیں۔
بس ایسے ہی برائی کاشاید وجودہی نہیں،
یہ تو بس نیک اعمال کی عدم موجودگی ہے جو برائی کا وجود بن جاتی ہے